محکمہ صحت میں چیف ایگزیکٹوکی سیٹ پرجونئیرآفیسرکی تعیناتی سے تنازعہ،ملازمین نے سرپکڑلیے

محکمہ صحت میں چیف ایگزیکٹوکی سیٹ پرجونئیرآفیسرکی تعیناتی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ملتان کے دودوچیف ایگزیکٹو ملازمین نے سر پکڑ لئے،تعیناتی کے باوجود امیدواروں کی جانب سے سیاسی رسہ کشی جاری,سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک کے چارج سنبھالنے پر بھی جنگ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

جاری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیاسی بیساکھیوں کے سہارے نوٹیفکیشن کینسل کرانے کے لیے سرگرم،ڈاکٹرسلیم اکبربطورسی ای او احکامات جاری کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منور عباس کو کرپشن پر سی ای او ہیلتھ ملتان ہٹائے جانے پر انٹرویو کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔جس کے لیے ملتان سے ڈاکٹر علی مہدی، ڈاکٹر سلیم اکبر،ڈاکٹر رفیق اختر ڈاکٹر امجد سمیت 16 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائیاور تعیناتی کے لیے ملتان کے ہی ممبران اسمبلی و وزرائکے ذریعے اپنی اپنی زور آزمائی شروع کردی،تاہم مناسب امیدوارنا ہونے سے مجبوراً20 گریڈ کی سیٹ پر وہاڑی کے 18 گریڈکے سی ای او ڈاکٹرارشد ملک کوسی ای اوملتان تعینات کردیا گیا جس پر ملتان کے گریڈ19کے امیدواروں نے پھر مخالفت شروع کردی ہے۔جس سے نئے سی ای اوکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اختیارات محدود ہونے سے تاحال دقت درپیش ہیں،امیدوار ڈاکٹر ابھی تک سی ای او تعیناتی کے لیے سرگرم ہیں،حتی کہ ڈاکٹر سلیم اکبر سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی کے باوجود خود ہی کو سی ای او لکھ رہے ہیں اور احکامات جاری کر رہے ہیں،طبی سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔