کسٹم انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی، کوئلے کے نیچے چھپا نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرالر قبضے میں لے لیا، ملزمان فرار
ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان کسٹم انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس نئے سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی. کلکٹرملتان منیزا مجید کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نان کسٹم پیڈسامان(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کی سمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹر نیایڈیشنل کلکٹرسیدعلی عباس گردیزی کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ہرصورت سمگلنگ کو ناکام بنانے کی ہدایت کی۔ جس پر کسٹم اینٹی سمگلنگ اسکواڈ نیظاہر پیر رحیم یار خان کے قریب رات کو آپریشن کرتے ہوئے ایک مشکوک 10 ویلرٹرک کو روکا جو کوئلے سے بھراہواتھا۔ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کی تہوں کے نیچے نان کسٹم پیڈ سامان چھپا ہوا تھااس موقع پر مسلح افراد نے کسٹم عملے کو ٹرک لے کرجانے سے روک دیا. دریں اثنا ملتان کسٹم کے دیگر اسکواڈ اورمقامی پولیس کو مدد کے لیے طلب کیاگیاجنہوں نے موقع پرپہنچ شرپسندوں کامقابلہ کیا اس دوران مسلح افراد ٹرک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ملتان کسٹم عملے نے ٹرک کو محفوظ طریقے سے ڈرائی پورٹ ٹرمینل صادق آباد میں منتقل کردیاگیا.جبکہ اسمگل شدہ اشیاء میں خشک دودھ، سگریٹ، ٹائر، پان پراگ، دھاگہ، موسوڈیم گلوٹامیٹ شامل ہیں۔کسٹم ٹیموں کی جانب سے اسمگروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی کاآغازکردیاگیاہے جبکہ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 8 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے