طالب علم بازیاب،3اغواء کاروں سمیت 11ملزمان گرفتار، کارروائی شروع
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) پولیس نے 50 لاکھ تاوان کی خاطر اغواء کیا گیا طالب علم بازیاب کر لیا 3 اغواء کار گرفتار، 28 لاکھ بھی برآمد۔ انسپکٹر تبسم حسین ورک کو شہید کرنے والا مبینہ ملزم میٹھا کوش ماچھکہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار، کچہ آپریشن کے دوران دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث8 خطر ناک اشتہاری مجرمان بھی گرفتار، ضلع بھر میں یکم رمضان سے تال بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے سینکڑوں منشیات فروشوں کو(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
جیل بجھوایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منتظر مہدی نے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر، ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ نوید نواز واہلہ، ایس ایچ او آباد پور چوہدری محمد یونس و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ پولیس کورونا کو شکست دینے کے لیے مختلف اہم ڈیوٹیز نبھا رہی ہے، رمضان المبار ک کی سکیورٹی جیسا اہم فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور معمول کے پیشہ ورانہ امور اپنی جگہ ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔ لیکن اس صورت حال کے اندر جرائم پیشہ عناصر جو کہ انتہائی چالاک اور حالات سے باخبر رہتے ہیں کہ یہی وقت ہے جس میں وہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بات کا ہمیں باخوبی اداراک تھا جس پر ضلع رحیم یارخان پولیس نے موجودہ حالات سے بھر پور حکمت عملی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا اور اس میں ہم کامیاب رہے۔ سرکل صدر کے تھانہ آباد پور میں ایک اہم کیس جس میں ایک سکینڈ ائیر کا طالب علم اغواء تھا اور اس کی واپسی کے لیے اغواء کاروں نے 50 لاکھ روپے طلب کر رکھے تھے۔ رحیم یارخان پولیس نے اس کیس کو ٹاپ پرارٹی پر رکھا اور اس سلسلہ میں ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کی زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول، ایس ایچ او آباد پور محمد یونس اور دیگر تجربہ کار پولیس افسران پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے بھر پور صلاحیتوں مظاہر ہ کرتے ہوئے مغوی کو باحفاظت بازیاب کر لیا اس میں تین اغواء کار دودا ولد مالو، طارق ولد غلام نبی اور رمضان ولد شبیر احمد کو گرفتار کر لیا اور حکمت کے تحت تاوان کے لیے ادا کئے گئے28 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کے زیر استعمال 3 عدد کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسی طرح صادق آباد سرکل کے کچہ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران تھانہ ماچھکہ پولیس نے ڈی ایس پی حافظ خظر زمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او نوید نواز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے 15 سال سے مفرور 8 خطرناک اشتہاری مجرمان جو کہ دہشت گردی، غواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگیں جرائم میں ملوث تھے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ جن سے دو عدد کلاشن کوف اور ایک عدد رائفل سیون ایم ایم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ان گرفتار اشتہاری مجرمان میں اہم ترین ملزم میٹھا کوش ہے جو کہ انسپکٹر تبسم حسین ورک کی شہادت میں مطلوب ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے دو دیگر مقدمات میں بھی اشتہاری چلا آ رہا تھا۔ اس آپریشن میں مجرم اشتہاری نازو کوش بھی دہشت گردی کے مقدمات کے ساتھ دیگر سنگین جرائم میں ملوث مطلوب تھا۔ تیسرا اشتہاری مجرم شاہپر کوش گرفتار ہوا ہے جو کہ قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ یہ اہم کامیابیاں ہیں جو کہ تمام تر ڈیوٹیز کے دوران حاصل کی گئیں۔ ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے یکم رمضان المبارک سے تاحال بھر پور کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں 20 ہزار لیٹر شراب، 50 کلو چرس، 2544 کلو بھنگ، 2 کلو ہیروئن، 230 گرام آئیس، درجنوں چالو بھٹیاں 210 مقدمات درج کر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 9 عدد کلاشن کوف، 5 عدد رائفلز،54 عدد پسٹل،14 عدد رپیٹر 12 بور، 16 عدد کار بینز برآمد کر کے 100 مقدمات درج کر کے ان جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو جیل بھجوایا گیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر پولیس افسران کو میں خود تعریفی اسناداور نقد انعام دوں گا اور آر پی او بہاولپور زبیر دریشک صاحب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب شعیب دستگیر صاحب سے بھی انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔
طالب علم بازیاب