حصہ مانگنے پر دادا نے غصہ میں پوتی کو قتل کردیا

حصہ مانگنے پر دادا نے غصہ میں پوتی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وراثتی زمین کا حصہ مانگنے پر طیش میں آنے والے دادا نے 3ماہ کی پوتی کو زمین پر پٹخ دیا،بچی موقع پر جاں بحق،بہو کی مدعیت میں سسر کے خلاف پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر 611 ٹی ڈی اے کا رہائشی غلام عباس آرائیں عرصہ دراز سے اپنے والد منیر حسین آرائیں سے اپنے حصہ کی وراثتی زمین کا تقاضہ کرتا تھا جو کہ منیرحسین اسے نہیں دینا چاہتا تھا،حالات سے تنگ غلام(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

عباس آرائیں گزشتہ روز اپنی 3ماہ کی بیٹی نور فاطمہ کو لیکر والد منیر کے پاس گیا اور اپنی بیٹی کا واسطہ دے کر اسے وراثتی زمین طلب کی تو منیرحسین طیش میں آگیا اور 3ماہ کی ہوتی کو اٹھا کر زمین پر دے مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ سنانواں نے نور فاطمہ کی والدہ شمیم بی بی کی مدعیت میں اس کے سسر کے خلاف مقدمہ نمبر 175/20زیر دفعہ302درج کرلیا ہے۔
چل بسی