پاکستان میں پھنسے بھارتی شہری اپنے ہی سفارتخانے کی بے حسی کا شکار

پاکستان میں پھنسے بھارتی شہری اپنے ہی سفارتخانے کی بے حسی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آن لائن) بھارت پاکستان میں پھنسے اپنے ہی شہریوں کو واپس بلانے سے گریز کرنے لگا۔ پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے بھارت کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہا۔ تفصیلات کے پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت واپسی کیلئے کلیئرنس جاری کرے۔ کئی بھارتی شہریوں کے پاس تو ادویات کے پیسے بھی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ختم ہو چکے ہیں۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مقیم بھارتی شہری سنتوک سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے 10 مارچ کو پاکستان آیا تھا اور خیر پور میں شادی میں شرکت کی۔ 30 دن کا ویزہ تھا تاہم 18 مارچ کو وطن واپسی کیلئے میں خیرپور سے لاہورآیا مگر معلوم ہوا کہ واہگہ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے۔بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔بھارتی حکومت شہریوں کو واپس لے جانے سے گریز کررہی ہے۔
بھارتی شہری