افسران کمر کس لیں، عید کے بعد دن رات کام ہوگا، ڈاکٹر اخترملک

افسران کمر کس لیں، عید کے بعد دن رات کام ہوگا، ڈاکٹر اخترملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری،سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر اورذیلی اداروں کے سی ای اوز بھی جائزہ اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں محکمہ توانائی میں گزشتہ سال سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک نے عوام میں سولر کی مقبولیت کے لئے محکمے کو ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی جلدی تکمیل اور منصوبہ بندی پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہمارا چھوٹے بڑے منصوبوں سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ ٹارگٹ ضرور پورا کروں گا۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ رواں سال مقامی ذرائع توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔پنجاب میں کوڑے سے تقریباً 150 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ ہائیڈل کے منصوبوں سے 254 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ محکمہ کمر کس لے، عید کے بعد دن رات کام ہوگا۔
اخترملک