حکومت کی پہلی ترجیح کرپشن کاخاتمہ ہے، حسنین جہانیاں گردیزی

حکومت کی پہلی ترجیح کرپشن کاخاتمہ ہے، حسنین جہانیاں گردیزی

  

کبیروالا (تحصیل رپورٹر) حکومت کی پہلی ترجیح کرپشن کا خاتمہ ہے،کرپشن کی لعنت نہ ہوتی توآج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا،قیمتی اثاثے کا مقام رکھنے والے ”کارکنان“ تحریک انصاف کے مخلص سپاہی ہیں،منتخب عوامی نمائندگان اور تحریک انصاف کے کارکنان مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ماضی میں کبیروالا شہر کو ترقیاتی منصوجات کے حوالے سے جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کی پالیسیاں اپنائی گئی، ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے چک نورنگ شاہ کبیروالا میں اپنی رہائشگاہ پرتحریک انصاف تحصیل کبیروالا اور سٹی کے عہدیداران وممبران سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے،جو ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی بات کرتی ہے،کرپشن نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روک رکھا ہے، ماضی میں پاکستان،جرمنی جیسے ملک کو قرضہ دینے والا ملک تھا لیکن آج ہم قرضوں کے بھاری بھرکم بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں گزشتہ10سالوں میں پاکستان نے سب سے زیادہ قرضہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر جماعت کے کارکنان فعال اور مضبوط ہوں تو بڑے سے بڑا جابر حکمران بھی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا۔اس موقع پرتحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے سینئر نائب صدر میاں غلام حیدر سرگانہ،جنرل سیکرٹری انعام احمد سلیمی،سٹی صدر چوہدری سعید اقبال گل،جنرل سیکرٹری شیراز سلیم کھوکھر،مہر ساجد علی گھبیسر،مہر عمران محمود اُترا،محمد حفیظ بابر،شاہد ندیم سیال،چوہدری جواد گل،نزاکت سیالوی،سید علی قاسم بخاری،ارشاد حسین فخر،علی رضا جوئیہ،عامر شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی کا تنظیم سازی میں مکمل تعاون اور کارکنان کو ساتھ لیکر چلنے کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -