محکمہ تعلیم کے دفاتر اورسکول ہفتہ میں 2دن کھولنے کی اجازت
خانیوال(نمائندہ پاکستان)محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سکول ہفتہ میں 2دن کھولنے کی اجازت،دفاتر اور سکولوں میں محدود سٹاف کیساتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یینی بنایا جائے گا ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سرکاری سکولوں کو ہفتہ میں 2دن کھولنے کی اجازت دے دی دفاتر اور سکولوں میں محدود سٹاف کے ساتھ(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سرکاری سکولوں کی ضروری دفتری امور نمٹانے کیلئے پیر اور منگل کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اس دوران دفاتر اور سکولوں میں سوشل ڈسٹینسنگ،سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال سمیت دیگر تمام ایس او پیز کو اختیار کیا جائے گا سکولوں میں ہیڈ ٹیچر صبح10سے2بجے تک دو ٹیچرز اور کلاس فور کے دو ملازمین کو بلاسکیں گے۔
اجازت