محکمہ تعلیم کاپیف سکولزبند،انصاف آفٹر نون سکول شروع کرنیکی تیاریاں
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بھرمیں تعلیم کیساتھ ایک نیاکھلواڑ کرنے کامنصوبہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول بندکرکے انصاف آفٹرنون سکول قائم کرنے کی تیاریاں شروع، پیف کے فنڈز میں 50 فیصدتک کٹوتیاں کردی گئیں 577 نئے سکول قائم کرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔پیف پارٹنرزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی، عوامی وسماجی حلقوں نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
کرپشن کانیادروازہ کھولنے اورتعلیمی نظام کوبرباد کرنے کامنصوبہ قراردیدیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب اورصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے پنجاب بھرمیں پیف کوناکام کرنے کیلئے حربے استعمال کرناشروع کردیئے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے پیف پارٹنر سکولوں کے فنڈز روکے گئے تھے مبینہ طورپرپیف کاسالانہ بجٹ18 ارب روپے مختص کیاگیاتھالیکن اب پنجاب بھرمیں انصاف آفٹرنون سکول قائم کرنے کے نام پرپیف کے بجٹ میں سے10ارب روپے انصاف آفٹرنون سکولز کودیئے جائیں گے انصاف آفٹرنون سکول پراجیکٹ میں سرکاری سکولوں کی بلڈنگز میں سیکنڈشفٹ میں وہی سرکاری اساتذہ چلائیں گے اوران کوڈبل تنخواہیں دی جائیں گی اورپیف سکول جوایک کلومیٹرکی حددومیں سرکاری سکولوں کے قریب ہونگے ان کوبھی بندکردیاجائیگا اس کے علاوہ سکولوں میں طالب علموں کی تعداد بھی محددوکردی جائیگی جس کے مطابق کسی بھی پیف پارٹنرسکول کو500 سے زائد طالب علموں کی فیس نہیں دی جائیگی حکومتی پالیسی کیخلاف پیف پارٹنر سکول مالکان نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن پالیسی اورپیف سکول مالکان کامعاشی قتل قراردیاہے جبکہ ماہرین تعلیم وسماجی حلقوں نے اسے ناکام ترین منصوبہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری سکول توپہلے ہی ناکام ہونے پرپیف کے حوالے کیے گئے تھے اب مزید تجربہ کاری کاسلسلہ شروع ہے جوملک اورقوم کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
تیاریاں