فلسطین، کشمیری مسلمانوں پرمظالم، عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، رضوان کاظمی

فلسطین، کشمیری مسلمانوں پرمظالم، عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، رضوان ...

  

جتوئی (نمائندہ پاکستان) ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف اواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی اور شمشیر علی جعفری نے پریس (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا ا?خری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف ا?واز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے۔ صدر ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل ا?ف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں۔صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو علاقہ بدر جبکہ ہزاروں افراد کو قیدی بنایا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔یہی سارے مظالم کشمیر میں بھی اسی انداز سے دوہرائے جا رہے ہیں۔عالمی استکباری قوتیں طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں سے ان کے وطن چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں ا?واز بلند کرنا ایک مذہبی، قانونی اور اخلاقی تقاضہ ہے جو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کی تجدید ہے۔

رضوان کا ظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -