سرکاری اراضی پررہائش پزیر ہندوبرادری کے افراد کاگھرمسمارکرنے پراحتجاجی مظاہرہ

سرکاری اراضی پررہائش پزیر ہندوبرادری کے افراد کاگھرمسمارکرنے پراحتجاجی ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او آفس کے سامنے ہندو برادری کا وفاقی وزیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،سینکڑوں مرد خواتین اور بچوں نے سخت گرمی میں وفاقی وزیر اور اے سی یزمان کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر گزشتہ 20 سال سے ہم اس جگہ پر رہائش پذیر ہے۔گزشتہ دنوں زبیر بوبک نامی شخص جو قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور اس کو وفاقی وزیر کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے اے سی یزمان اور ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان کے ہمراہ ہماری بستی میں آئے اور زبر دستی ہماری 200 گھروں پر مشتمل بستی کو مسمار کر کے ہمارے سروں سے ہماری چھت چھین لی مظاہرین کا کہنا تھا کہ زبیر بوبک جو کہ قبضہ مافیا کا سرپرست ہے یہ ہماری بستی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا گیا اور وفاقی وزیر کی مکمل سرپرستی حاصل ہے مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ ہمارے سروں سے ہماری چھت نہ چھینی جائے اور ہمارے گھروں کو مسمار کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -