بستی ملوک: ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 2ڈاکوؤں کے قتل کامقدمہ 5افراد پردرج
ملتان،بستی ملوک (نیوز رپورٹر،نمائندہ پاکستان) پولیس نے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکووں کے قتل کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس نے زیر حراست ملزم محمد عمران رضا اور غلام شبیر کی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
نشاندہی پر اسلحہ کی برا?مد کے لئے موضع منگے ہٹی لیگئے جہاں ملزمان نے اسلحہ بمعہ گولیاں برا?مد کرایا واپسی پر ملزمان کے ساتھی جن کی تعداد چار سے پانچ تھی نیاپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران زیر حراست ملزمان محمد عمران رضا اور غلام شبیر ہھتکڑیوں سمیت فرار ہونے کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کے ساتھ رات کے اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقہ کی ناکہ بندی کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔