دعویٰ دائرکرنے کارنج، سابق شوہر کی خاتون کو زخمی کرکے خودکشی
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) عدالت سے طلاق لینے اور جہیز کے سامان کا دعویٰ دائر کرنے کی رنجش پر سابق شوہر نے 19 سالہ خاتون کو زبردستی گھرمیں داخل ہو کر اعتکاف سے اٹھا کرجان سے ماردینے کی خاطر منہ پر پسٹل کافائر مار دیا،مردہ سمجھ کر نوجوان نے خود کو سرمیں گولی مار کر خود کشی کر لی،گال سے گولی آر پار ہونے پر خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،کارروائی شروع۔ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود سخی سرور کالونی کی رہائشی 19 سالہ انسہ نصیر نے شوہر ارسلان علی سے آئے روز مارپیٹ کرنے کے باعث سات ماہ قبل عدالت میں تنسیخ کا دعویٰ دائر کرکے طلاق حاصل کرلی اور جہیز کا سامان حاصل کرنے کے لئے فاضل عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا جس پر سابقہ شوہر ارسلان علی نے رنجش دل میں رکھ لی اور مختلف اوقات میں انسہ نصیر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ موقع پا کر سابقہ شوہر ارسلان علی ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا اور اعتکاف میں بیٹھ کر عبادت کرتے ہوئے انسہ نصیر کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ لیا اور جان سے مار دینے کی خاطر اس کے منہ میں پسٹل کافائر مار دیا، گولی آر پار ہوجانے پر انسہ نصیر زخمی ہو کر بیہوش ہو گئی، مردہ جان کر ارسلان علی نے خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی، اطلاع پا کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ارسلان علی کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ گولی لگنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والی انسہ نصیرکو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
خود کشی