وائلڈ لائف کی کارروائی، گاڑی سے کالے ہرن برآمد، 2ملزمان گرفتار

وائلڈ لائف کی کارروائی، گاڑی سے کالے ہرن برآمد، 2ملزمان گرفتار

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) وائلڈ لائف آفیسر کی کارروائی،سندھ سے پنجاب سمگل کرنے والے کارسوار دو ملزمان سے نایاب نسل کے کالے ہرن برآمد کر لئے،تحویل میں لے کروائلڈ لائف پارک میں چھوڑ دئیے، کارروائی شروع۔تفصیل کے مطابق وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران نے دیگر عملہ کے ہمراہ نایاب نسل کے کالے ہرن کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بنا دی، کالے ہرن کار میں ڈال کر سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار، ملزمان نایاب نسل کے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کالے ہرن اور چنکارہ ہرن کو سندھ سے پنجاب میں سمگل کرکے لائے،خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدطیب اور محمدرضوان کو مستان شاہ کے علاقے سے گرفتارکر لیااور ملزمان کے قبضے سے نایاب نسل کے لاکھوں روپے مالیت کے3 ہرن برآمدکر لئے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کاربھی قبضہ میں لے لی گئی۔وائلڈ لائف آفیسر کے مطابق برآمد کیے گئے نایاب ہرن وائلڈ لائف پارک منتقل کر دئیے گئے ہیں اورگرفتار ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ہرن برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -