شہری کو تیزاب سے جھلسانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس نے تیزاب پھینک کرشہری کو جھلسانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق صدر جلالپور پولیس کو غلام مصطفی نے بتایا کہ محمد سلیم اپنے گھر میں سویا ہواتھا کہ رات گئے سلیم کیگھر سے شور واہ ویلا کی ا?واز سن(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
کر موقع پر گیا تو سلیم اورملزم محمد عامر ا?پس میں جھگڑ رہے تھے عامر نے دیکھتے ہی دیکھتے محمد سلیم پر تیزاب پھینک دیا جس کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ فرار ہوگئے،پولیس نے ملزم محمد عامر کے خلاف تیزاب گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تیزاب گردی