خاتون قتل، حادثات میں 4افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

خاتون قتل، حادثات میں 4افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  

صادق آباد، لودھراں، خانیوال، میلسی، رحیم یارخان (بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)خاتون کوقتل کردیاگیا۔حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شوہر سے جھگڑے پرخاتون نے موت گلے لگا لی تفصیل کے مطابق احمدپورلمہ کی خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کشمور کے قریب نہر میں پھینک دیا بعد ازاں لاش نہر سے ملنے کا ڈرامہ رچا(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کر احمدپورلمہ گھر پہنچا دیا گیا ورثاء کا احتجاج قاتلوں کو گرفتار کرنے مطالبہ تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقہ احمدپورلمہ کے شوکت علی،اختیارعلی،عبدالمجید،اسد علی،محمداکبر،یارعلی و دیگر نے احتجاج کے دوران الزام لگاتے ہوئے موقف میں کہا کہ صابراں مائی کی تین سال قبل مٹھو نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جس دوران صابراں مائی کے بطن سے ایک بچی بھی ہے شادی کے بعد صابراں مائی کا شوہر مٹھو اور اس کے گھر والے کافی عرصہ سے بہن بھائیوں سے ملنے نہیں دیتے تھے صابراں مائی اپنے بہن بھائیوں گھروالوں سے ملنے کیلئے ترستی اور اکثراوقات اصرار کرتی رہتی تھی گزشتہ روز ایمبولینس کے ذریعے لاش کو ایک صرف غیر متعلقہ شخص ہمارے گھر احمدپورلمہ پہنچا کرچلا گیا کہ لاش کشمور اور ڈیرہ موڑ کی نہر سے ملی ہے ورثاء نے احتجاج کے دوران الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ شوہر مٹھو اور اس کے ساتھی کمانڈو،رضو، نور دین ان دیگر ساتھیوں پر شبہ ہے کہ مل کر صابراں مائی کو قتل کیا گیا ہے جس پر صابراں مائی کے ورثاء نے پولیس حکام بالا سے انصاف کی فراہمی اور قاتلوں کو گرفتار کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ دنیاپورنشنل ہائی وے پر چک نمبر 327ڈبلیو بی کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر بیس سا لہ نو جوان جاں بحق ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان یاسر جاں بحق ہو گیا اور جمیل شدید زخمی ہو گیا حادثہ میں جاں بحق اور زخمی نوجوانوں رحیم یار خاں کے ر ہا ئشی ہیں۔کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے دھرم پورہ پل پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بلال ولد محمد منشاء سکنہ دھرم پورہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر چل بسا۔ریسکیو1122نے لاش آر ایچ سی عبدالحکیم منتقل کردی ہے۔علاوہ ازیں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر202ڈبلیو بی کا محمد اختر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی کی نعش ٹبہ سلطان پور ہسپتال منتقل کر دی گئی_2موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 1شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب خانیوال کے علاقہ بنگلا والا نواں شہر کے قریب 2موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص شاہد ولد شفیع سکنہ نواں شہر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔دریں اثنائشوہر سے جھگڑا 25 سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی 2 کا اقدام خود کشی ہسپتال منتقل،تفصیل کے مطابق آباد پور کی رہائشی 25 سالہ کلثوم بی بی کا اپنے شوہر نثار حسین سے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کالاپتھر پی لیا حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2 افراد چک 72 کی 25 سالہ شہناز بی بی اور اوباڑو کا رہائشی 23 سالہ منیب کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -