ڈی ایس ریلوے کادورہ سٹیشن، ٹرین آپریشن کاجائزہ لیا

ڈی ایس ریلوے کادورہ سٹیشن، ٹرین آپریشن کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کی رونقیں بحال،چوبیس گھنٹے کے دوران اپ اور ڈاون سائیڈ کی 24 ٹرینیں کینٹ اسٹیشن سے گزری،آن لائن سسٹم میں تکنیکی خرابی،ریزرویشن دفتر کی ایک کھڑکی کو بکنگ کے لئے کھول دیا گیا،ڈی ایس ریلوے کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ملک بھر میں ٹرین آپریشن بدھ کے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

روز جزوی طور پر بحال ہونے کے بعد ملتان کینٹ اسٹیشن پر بھی رونقیں بحال ہو گئی ہیں،عید پر اپنے گھروں کو جانے کے لئے بے تاب مسافر ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں تاہم آن لائن بکنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایس او پیز کے تحت ریزرویشن دفتر کی ایک کھڑکی کھول دی گئی جہاں مسافر سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے مناسب فاصلہ رکھ کر صبح 8 سے شام 5 بجے تک بکنگ کروا سکیں گے،ادھر ملتان کینٹ اسٹیشن سے دو روز کے دوران اپ اور ڈاون سائیڈ کی 24 سے زائد ٹرینیں گزری جن میں ملتان سے چلنے والی مہر ایکسپریس بھی شامل تھی،اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے گزشتہ روز کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جبکہ ڈس انفیکشن کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد ٹرین کے انتظار میں اسٹیشن پر بیٹھے مسافروں میں ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو بھی مانیٹر کیا،ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ اسٹیشن آنے والے تمام مسافروں کی تھرمل سکیننگ اور ڈس انفیکیشن گیٹ سے گزارنے کے بعد ہی ٹرینوں میں سوار ہونے دیا جا رہا ہے جبکہ جس مسافر نے ماسک گلوز نہ پہنے ہوں اور صابن موجود نہ ہو اسکی اسٹیشن سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
جائزہ