کورونا سمیت دیگر بیماریوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، یا سمین راشد

کورونا سمیت دیگر بیماریوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، یا سمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس سمیت دیگربیماریوں پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکرکے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی بسرکریں۔ حکومت مشکل وقت میں کبھی بھی عوام کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کاجائزہ لینے کیلئے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک، سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، کمشنرلاہور، ڈی جی ریسکیوودیگرمحکمہ جات کے افسران سمیت وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کابینہ اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں اورتدارک کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی تازہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کسی بھی ضلع میں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نئے بنائے جانے والے ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکروایاجائے۔ قوم کواس وقت کوروناوائرس جیسی خطرناک وبا کاسامناہے۔۔چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک نے کہاکہ تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات انسدادڈینگی مہم کی تمام ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنائیں۔
یاسمین راشد