عیدالفطر پرسکیورٹی انتظامات فول پروف، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائیگی، وسیم احمد خان

عیدالفطر پرسکیورٹی انتظامات فول پروف، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر پر سیکورٹی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔تمام اضلاع (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

میں حساس مقامات اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جاسکے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ عیدالفطر پر دریاؤں میں نہانے اور سوئمنگ پولز پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کرونا کے خلاف مھم میں حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ کرونا کیخلاف بھی فرنٹ لائن پر مقابلہ کررہی ہے جس میں پولیس کے کئی اہکار بھی اس مرض کا شکار ہوئے ہیں تاہم پولیس کا مورال مکمل بلند ہے اور پوری جانفشانی سے پولیس جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے۔آر پی او وسیم احمد خان نے بتایا کہ عید الفطر کے نماز اجتماعات میں سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھرپور ضرورت ہے بصورت دیگر وائرس کو پھیلنے سے روکنا ناممکن ہے۔ایک سوال کے جواب میں آر پی او کا کہنا تھا کہ وہ ماہ رمضان کے روزوں اور عیدالفطر کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے بطور قوم ہر شہری اپنا کردار ادا کرے گا۔