ڈ کیتی وچوری کی درجنوں وارداتیں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

ڈ کیتی وچوری کی درجنوں وارداتیں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

نوید احمد کی دوکان میں تین مسلح افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی،بیٹیریاں اور موبائل مالیت2لاکھ25ہزار چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سامو رانا بستی عبدالرشید کیگھر سے دو بکریاں مالیت35ہزار، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خدادادریحانہ نواز کیگھر سے سونا و نقدی مالیت2لاکھ، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے بچ ملک جیون کے رقبہ سے موٹرمالیت50ہزار، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے بہاولپور بائی پاس اسحاق کا موبائل،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور الماس بی بی کیگھر سیموٹر پمپ، پنکھے ودیگر سامان مالیت 94ہزار، سمیجہ ا?باد سے عبدالرحمن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے موضع کوٹلی محمد طارق کیگھر سے نقدی50ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے امیر ا?باد ولید حسن کیگھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد عرفان کے میڈیکل سٹور کی چھت پھاڑ کر میڈیسن مالیت1لاکھ، محمد اسلم کے رقبہ سے ٹرانسفارمر کی کوائل مالیت3لاکھ50ہزار، تھانہ لوہاری گیت کے علاقے حسین ا?گائی ا?فتاب کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے اظہر عباس کی حویلی سے مویشی مالیت5لاکھ چوری ہوگئے۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے رائٹر کالونی محمد شہزاد کی گولی ٹافیوں کی دوکان میں دو نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی25ہزار چھین کرفرار ہوگئے،بہار چوک معصوم شاہ روڑ مقامی کمپنی کے سیل مین حامد سے دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی25ہزار چھین کرلیگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ریواڑی محلہ سے جنید اقبال سے دو مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار لیگئے،تھانہ ممتازا?باد کے علاقے گلزیب کالونی علی رضا سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کیزور پر موٹرسائیکل چھین کرلیگئے،لاری اڈا محمد الیاس سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنت پر موٹرسائیکل لیگئے،تھانہ الپہ کے علاقے لطف ا?باد راشد حسین کی درزی دوکان پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی8ہزار سمیت موبائل اور بارہ سوٹ لیگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نو ایم ا?ر اصغر علی سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی1500روپے چھین کرلیگئے،تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے اقبال سے تین مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی400سمیت موبائل لیگئیجبکہ چک نمبر نو محمد وقاص سے چار نامعلوم ڈاکو نے نقدی20ہزار سمیت موبائل لے گئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -