نشتر ہسپتال، عید تعطیلات کے دوران ڈاکٹرز کوڈیوٹیاں تفویض

نشتر ہسپتال، عید تعطیلات کے دوران ڈاکٹرز کوڈیوٹیاں تفویض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی) ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان نے تمام وارڈز کے ایڈمن رجسٹرارز کو عید کے دنوں میں حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ایڈمن رجسٹرزر ہاوس آفیسر(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ز، پی جی آرز، نرسز اور ملازمین کی حاضری بھی یقینی بنائیں گے، تفصیل کے مطابق ایم ایس نشتر ہسپتال کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 22 سے 27 مئی تک عید کی چھٹیوں کے دوران تمام وارڈز کے ایڈمن رجسٹرز روزانہ 10 بجے صبح سے ساڑھے 11 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود ہوں گے جنہیں ایم ایس بھی چیک کریں گے، ایڈمن رجسٹرارز ہاوس آفیسرز، پی جی آرز، نرسز اور ملازمین کی ڈیوٹیاں، بیڈ شیٹ کی صفائیوں، اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے،ادھر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اسکے ملحقہ دفاتر 22 سے 27 مئی کے دوران بند رہیں گے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈیوٹیاں