سیکرٹر ی پبلک پراسیکیو شن کادورہ لودھراں، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت، مختلف امور کاجائزہ لیا
لودھراں (نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاویدکی ضلع (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
لودھراں آمد۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عبا س شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر ہومین ریسورس و کوآرڈی نیشن اشرف صالح سمیت اسسٹنٹ کمشنرز لودھراں کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاویدکو ضلع بھر میں گندم خریدار ی مہم،اشیاء خوردونوش و اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے سد باب کیلئے اْٹھائے جانے والے اقدامات، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے منصوبہ بندی و اقدامات، ٹڈی دل حملہ کے تدار ک کیلئے مانیٹرنگ ٹریک و اقدامات، کورونا وائرس سے بچاؤ و آگاہی، قرنطینہ سنٹرز کے قیام، فیلڈ ہسپتال و آئسولیشن سنٹرز کا قیام، شہریوں کی سکریننگ، تبلیغی جماعت کے اراکین کی سکریننگ اور متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ، مساجد میں سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل درآمدبارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں 800قرنطینہ سنٹرز بنانے کی صلاحیت موجود ہے جن میں 32ہزار افراد رہائش پذیر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 6کورونا فیلڈ ہسپتال موجود ہیں اور ہر تحصیل میں 2فیلڈ ہسپتال قائم ہیں جن کی مجموعی صلاحیت250بستروں پر مشتمل ہے۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں 147بستروں پر مشتمل 5مختلف مقامات پر آئسولیشن وارڈز قائم کیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ضلع بھر میں 8 بستروں پر مشتمل ایک ہائی ڈپینڈنٹسی یونٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سپتال لودھراں میں قائم ہے۔ اجلاس میں مزید بتایاکہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے ممکنہ متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی گئی ہے جبکہ ضلعی اور تحصیل سطح پر کورونا وائرس سے جنگی بنیادوں پر نبردآزما ہونے کیلئے کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ و علاج کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹر ز و طبی عملہ کا جذبہ اور لوگوں کو آگہی کی فراہم کرنے جیسے اقدمات بارے بھی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب کو آگاہ کیا گیا۔اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد کورونا وائرس کے عمل میں مجموعی طور پر5345 سر کاری اہلکارنبردآزما ہیں جن میں محکمہ ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز، ریونیو سٹاف، نمبر دار، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹیوں، محکمہ زراعت، انڈسٹری ڈیپارنمنٹ، مارکیٹ کمیٹی، ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کو ضلع بھر میں اجلا س میں گندم خریداری مہم 2020-21ء کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ فوڈ تحصیل دنیا پور سے 86ہزار 800میٹرک ٹن گندم جبکہ پاسکو تحصیل لودھراں سے 80ہزار642اور تحصیل کہروڑپکا سے69ہزار358میٹرک ٹن گندم خرید کی جا رہی ہے۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم خریداری مراکز دنیاپور، جلہ آرائیں، اڈا ذخیرہ، قطب پور، چٹ نہر میں قائم کیئے گئے ہیں جبکہ پل منصور، خدائی، بلہ واگھہ، موضع پکا، علی پور کانجو، بستی لائل پور، چوکی صوبہ میں پاسکو مراکز سے گندم خریدکی جارہی ہے۔ اجلا س میں احساس کفالت پروگرام کی تفصیلات بارئے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیز Iمیں 39ہزار 869خاندان، فیز IIمیں 42ہزار549خاندان، فیز IIIمیں 17ہزار837خاندان جبکہ مجموعی طورپر1لاکھ سے زائد خاندانوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 98 کروڑ70لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اجلاس کے دوران سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں میں شعبہ ٹیلی میڈیسن کے قیام بارے بھی آگاہ کیا۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ ٹیلی میڈیسن کی بدولت مریضوں کا وقت وقت بچے گا اور انہیں ہسپتال آنے کی دشواری بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔
دورہ