برآمدات کے شعبے میں ہماری شرح زر مبادلہ سازگار ہے،علی زیدی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سستی لیبر مارکیٹ کی وجہ سے پیداوار کی لاگت کم ہے اور برآمدات کے شعبے کے لئے ہماری شرح زر مبادلہ سازگار ہے، پاکستان میں ہمارے پاس مہارت و صلاحیت موجود ہے جس کو صرف کچھ نکھارنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں جاپان کے (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
سفیر ایچ ای میتسوڈا کونینوری اور مسٹر توکیتا یوجی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرعلی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی کمپنیوں کے لئے ایک تکنیکی صنعتی زون کی تجویز پیش کی مذکورہ بالا کے علاوہ دونوں نے ماہی گیروں کے لئے ایک تربیتی ادارے کے قیام پر بھی گفتگو کی جہاں گہرے سمندر کی ماہی گیری سے متعلقہ آئندہ نسل کو تربیت دی جائے گی۔ جاپانی سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین گذشتہ سال ہونے والی ایک ایم او سی کا بھی ذکر کیا جس کے تحت پاکستانی، فشریز اور میری ٹائم سیکٹر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ علی زیدی نے جاپانی بحری جہاز کمپنیوں میں پاکستانی سی گیئررز کو ملازمت دینے پر بھی جاپانی سفیر سے بات کی۔دونوں فریقوں نے اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ کوروناکے بعد جب حالات معمول پر آجائیں تو ان پر کام شروع ہوسکے۔ منصوبوں میں کورنگی فش ہاربر میں نیلامی ہال کی تعمیر، بزنس پارک کا قیام اور کولڈسٹوریج فریزنگ ٹنل شامل ہیں۔ یہ منصوبے ڈبلیو ٹی او، یورپی یونین اور سمندری غذا کی درآمد کرنے والے ممالک کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے میں مدد کریں گے۔
علی زیدی