ملتان: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشہر خاموشاں میں صفائی آپریشن
ملتان (سپیشل رپورٹر) عید کے موقع پر شہر کے تمام قبرستانوں میں صفائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے شہر خموشاں کو صاف ستھرا کرنے کا حکم دیا ہے۔صفائی کا فیصلہ عید کے موقع پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے شہر خموشاں آمدکے پیش نظر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی کا آغاز کردیا (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
ہے اورسیکٹرز انچارج اپنے ایریاز میں واقع قبرستانوں کی صفائی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ تمام گھاس پھوس اور کچرا قبرستانوں سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔گزشتہ روزحسن پروانہ،منظور آباد،غوث پورہ،داودجہانیہ اور کوٹلہ وارث کے قبرستانوں میں صفائی جاری جب کہ پیراں غائب،کچی سرائے،شاہ رکن عالم اور جلال باقری قبرستان میں بھی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہرکے تمام قبرستانوں میں مرحلہ وار صفائی کی جائے گی۔دوسری طرف قبرستانوں میں ڈینگی بارے ایس او پیز پر عملدر آمد کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
آپریشن