جمعہ اجتماعات میں فلسطین، اسرائیلی مظالم کیخلاف آوازبلند کی جائے، ساجد نقوی

جمعہ اجتماعات میں فلسطین، اسرائیلی مظالم کیخلاف آوازبلند کی جائے، ساجد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم القدس کے موقع پر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے ایس او پیز کے تحت احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام‘ کسی خاص خطے یا کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام انسانیت سے مربوط مسئلہ(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

ہے لیکن ذمہ داری کے لحاظ سے اس کا تعلق براہ راست امت مسلمہ سے بنتا ہے اس لئے فلسطین کا مسلہ دنیا بھر کی مسلم اقوام کے لئے چیلنج کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا۔ دنیا کا ہر وہ شخص جو خدا تعالی پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اول جانتا ہے اس کا قرآنی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونی پنجوں سے آزاد کرانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ انتہائی قابل مذمت ہے اور یہ ناقابل انکار حقیقت ہے کہ اتحاد امت ہی مسلمانوں کی مشکلات کا حل ہے۔مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔یہ بات ایک روشن حقیقت ہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے اور فلسطینیوں کو حق ہے کہ وہ اپنی ریاست کو قائم رکھیں۔ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق ہونی چاہیے کہ پاکستان اور اسرائیل میں کوئی چیز مشترک نہیں اور نہ ہی ہوسکتی ہے اور برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشائکے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔
ساجد نقوی