مسلم لیگ (ن)کا مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی بحالی کا خیرمقدم
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مئیر اسلام آبادشیخ انصرعزیز کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کو آئینی عہدوں کی عزت کی تلقین کرتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس کی دھاندلی سے آنے والوں کو آئینی اور عوامی عہدوں کی عزت کا پاس کیسے ہوسکتا ہی۔ انہوں نے کہاکہ فسطائی ذہنیت اور آمرانہ اقدامات عمران صاحب کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عہدے کے خلاف حکومتی سازش دوسری دفعہ ناکام ہوئی ہے،حکومت میں کچھ شرم ہے تو آئینی عہدے کی عزت کریں۔
مسلم لیگ (ن)