گوگل اور ایپل نے مل کر کورونا کے مریضوں کی ٹریکنگ کیلئے سافٹ ویئر ٹول بنا لیا

گوگل اور ایپل نے مل کر کورونا کے مریضوں کی ٹریکنگ کیلئے سافٹ ویئر ٹول بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)تکنیکی کمپنی ایپل اور گوگل نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے نیا سافٹ ویئرٹول جاری کردیا۔گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔سافٹ ویئر حاصل کرنیوالے ملکوں میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، لیٹویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سافت ویئر کو استعمال کرتے ہوئے اگر کو ئی شخص یہ بتائے گا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تو بڑی حد تک یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اس سے ممکنہ طور پر کن افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ہیلتھ اہلکار ان افراد سے رابطہ کرکے ان کے ٹیسٹ کرسکیں گے اور ہدایات جاری کرسکیں گے۔
سافٹ ویئر ٹول