ہنگو،364 ریٹائرڈ لیویز اورخاصہ دار فورس کی پنشن منظور

ہنگو،364 ریٹائرڈ لیویز اورخاصہ دار فورس کی پنشن منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں 364ریٹائرڈ لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو پنشن منظور ان اہلکاروں سے کسی بھی قسم کے ریکوری بھی نہیں کی جائیگی پہلی بار ضلع اورکزئی کے ریٹائرڈ خاصہ دار اور لیویز فورس کو بغیر کسی ریکوری کے پنشن کی منظوری دی گئی اس حوالے سے حکومت خیبر پختونخواہ ہوم اینڈ ٹرائبل افئیرز ڈپارٹمنٹ سیکشن لیوی اور خاصہ دار فورس کے ڈائریکٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و فوکل پرسن قبائلی اضلاع سید غزن جمال نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کے میرے والد سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال نے 2010میں اورکزئی کے ریٹائرڈ لیویز اور خاصہ دار کو پنشن دینے کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کیاتھا اس کے بعد حکومت نے پنشن دینے کا فیصلہ کیاتھا مگر کہاتھاکہ 2001میں ریٹائرڈ ہونے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کے ریٹائرڈ ملازمین نے ریٹائرڈ منٹ کے مدت سے زیادہ ڈیوٹی کی ہیں اس لئے ان سے ریکوری کی جائیگی اس پر دوبارہ میرے والد صاحب نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور حکومت سے رجوع کیا 2010کے دس سال بعد گزشتہ روز حکومت نے ہمارے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ضلع اورکزئی کے تمام 364ریٹائرڈ لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو پنشن منظور کیا اور یہ بھی کہاکہ مدت سے زیادہ ملازمت کرنے پر کسی بھی قسم کی ریکوری نہیں کی جائیگی اس پر صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غزن جمال نے صوبائی و مرکزی حکومتوں کا شکریا ادا کہ انہوں نے ضلع اورکزئی کے غریب لیویز اور خاصہ دار فورس کے ریٹائرڈ ملازمین کو بغیر کسی ریکوری کے پنشن منظور کرکے ضلع اورکزئی عوام کے دل جیت لیا انہوں نے کہاکہ میں ضلع اورکزئی میں اس کے علاوہ بھی اورکزئی عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھاونگا۔