ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ملک منصور قیصر کے بھائی اور اہل خانہ کورونا سے صحت یاب

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ملک منصور قیصر کے بھائی اور اہل خانہ کورونا سے صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ملک منصور قیصر ویہا ان کے بھائی مسعود اختر ویہا اور دیگر اہل خانہ کورونا سے صحت یاب ہو گئے۔ 7 مئی کو کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے گھر کو کوارنٹائن کر دیا گیا تھا تاہم دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ان کو صحت یاب قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے عیادت کرنے اور حوصلہ بڑھانے والے عزیز رشتہ داروں، دوستوں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس دوران خبر گیری اور تعاون کرنے پر کمشنر ڈیرہ محمد جاوید مروت ڈی ایچ او ڈاکٹر عارف محمود،مفتی محمود ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خادم حسین،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ جمیل، ڈاکٹر در آب لوہانی اور پٹواری رئیس کا بھی خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا ہے۔