ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان سے پی ٹی آئی ٹانک کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان سے پی ٹی آئی ٹانک کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے کابینہ کا صدر افسرخان محسود کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملاقات،ملاقات میں وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ ترقیاتی فنڈ کے تقسیم سمیت کورونا فنڈ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی فنڈ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سہرایا گیا اور گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کابینہ میں پاس ہونے والے قرارداد سے آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے افسرخان محسود کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبائی کابینہ نے جو فیصلہ کیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کو تمام ترقیاتی فنڈ کے تقسیم کا چیرمین بنایا گیا ہے ہم اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ جس طرح انھوں نے ماضی میں جنوبی وزیرستان کے تعمیر وترقی کیلیے بہترین اقدامات اٹھائے اسے طرح یہ اپنے خدمات جاری رکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث بیرونی ملک میں محصور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو وہاں سے نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زریعے اقدامات اٹھائے جائنینگے اور بیرونی ملک سے آئے ہوئے جو افراد ملک کے جس بھی حصے میں کورینٹائن ہے اسکو جنوبی وزیرستان منتقل کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائینگے۔