ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کا آج سے باضابطہ آغاز

ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کا آج سے باضابطہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کا آج (جمعہ) سے باضابطہ آغاز ہوگا۔ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے 22تا 27مئی (جمعہ تا بدھ) تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک بھی 22سے 27مئی تک بند رہیں گے تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیاہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر عید تعطیل کے آخری روز 27مئی کو ملک بھر کے نجی بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کی منتخب شاخیں کھولی جائیں گی جہاں کم سے کم ضروری عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تعطیلات