بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈز روکنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور پنجاب حکومت سے وضاحت طلب

  بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈز روکنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے باغ جناح میں زیرتعمیر منصوبہ کے فنڈز روکنے کے خلاف واٹر کمیشن کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری فنانس اور پنجاب حکومت سے 28مئی کو وضاحت طلب کرلی۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے واٹر کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر ایڈووکیٹ کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جوڈیشل واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کے احکامات پر واسا نے بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان کے پہلے منصوبہ پرکام شروع کردیا تھا،پلان کے مطابق لاہور کے جناح باغ میں منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا،منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہونا تھا،منصوبہ سے بارشوں کے 15لاکھ گیلن پانی محفوظ ہونا تھا منصوبہ پر کل لاگت 15کروڑ روپے آنی تھی لیکن پنجاب حکومت نے منصوبہ کی تعمیر کے لئے فنڈز روک دئیے،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت نے عدالت میں یقین دہانی کروائی تھی کے منصوبہ کی تعمیر کے لیے فنڈز کو بحال کردیا جائے گا۔
بارشی پانی