کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے الگ قبرستان کی دائردرخواست پر فریقین کے وکلا حتمی بحث کیلئے طلب

  کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے الگ قبرستان کی دائردرخواست پر فریقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمن خان نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے الگ قبرستان مختص کرنے کے لئے دائردرخواست پر فریقین کے وکلا کو 3جون کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل سید کمال حیدر کا موقف ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو عام قبرستانوں میں دفن کیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس کے اثرات رہتے ہیں، غیرمتاثرہ علاقوں میں متاثرین کی تدفین سے وہاں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔
کورونا،قبرستان