باڑہ فرنٹیئر روڈ پر حادثے میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

باڑہ فرنٹیئر روڈ پر حادثے میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ فرنٹیئر روڈ پر حادثے میں ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ایکسائز کی گاڑی کو فرنٹیئر روڈ شین درند پر حادثہ پیش آیا جس میں سب انسپکٹر نعیم زخمی اور سب انسپکٹر سمیع اللہ کاشف جاں بحق ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرائی جس میں سب انسپکٹر سمیع اللہ کاشف جاں بحق اور انسپکٹر نعیم زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔