مرزا عالم بیگ اور نصرت واحد کا جے ڈی سی مرکز کا دورہ

مرزا عالم بیگ اور نصرت واحد کا جے ڈی سی مرکز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) معروف سماجی رہنما مرزا عالم بیگ اور پاکستان تحر یک انصاف کی ر کن قومی اسمبلی نصرت واحد کا جے ڈی سی کے مرکزی آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے مرزا عالم بیگ اور نصرت واحد کوکورونا راشن ریلیف سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔ مرزا عالم بیگ نے جے ڈی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈ اؤن کے باعث عوام کو سخت پر یشانی کا سامنا تھا جو اب بھی ہے تاہم جے ڈی سی اور اس جیسے دیگر ر فاہی اداروں نے عوام کو روشن سمیت دیگر اشیاء تقسیم کی اس پر ان کی کاوشوں کو سر اہا جا نا چاہیے۔ اس موقع پر نصرت واحد نے ظفر عباس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری توقعات سے بھی زیادہ کام کر رہے ہیں، اللہ پاک یہ جذبہ سلامت رکھے۔