سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت، سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی اہم کامیابی  

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت، سپریم کونسل آف آل پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹروں اورحکومت سندھ کے مابین مزکرات کامیاب ہوگئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کافیصلہ ہوگیاہے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ آج کسی بھی وقت سمری کی منظوری دینگے جس کے بعدٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گاتفصلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعدانٹرسٹی لانگ روٹ پرپبلک ٹرانسپورٹ،انٹرسٹی لانگ روٹ پربسیں اوروین چلانے کی سندھ حکومت کی جانب سے اجازت دیں دی گئی،فائل منظوری کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کوسمری ارسال آج کسی بھی وقت وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سمری کی منظوری دینگے جس کے بعدنوٹیفکیشن جاری ہونے کی امیدہے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکے چیئرمین کیپٹن(ر)آصف محمودکی ہدایات پرعوام کی سہولت کے لئے انٹرسٹی لانگ روٹ پربسیں اوروین چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے جنرل سیکریٹری حنیف خان مروت کی سربرائی میں سندھ ہائی کورٹ سے دومختلف کیسوں کے ذریعے رجوع کیاگیاجس کی آج سندھ ہائی کورٹ میں CP-D-2629/2020کی سماعت کے موقع پرحکومت سندھ کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے یقین دہانی کرائی گئی کہ آج وزیرٹرانسپورٹ کی سربرائی میں اس اہم مسئلے پراجلاس ہونے جارہاجس میں پبلک ٹرانسپورٹ کوسندھ حکومت کے SOPکے تحت چلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کیس کی سماعت 01-06-2020تک ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل سماعت کے موقع پرسپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزنے موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بہترمفاد کے لئے سندھ کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کواپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے اورپاکستان کے دیگرصوبوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کوواپس اپنے گھروں تک لانے اورلیکرجانے کے لئے،تمام ترحفاظتی اقدامات کومدنظررکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ انٹرسٹی لانگ روٹس(بین الصوبائی روٹس)پربسوں اوروین کوچلانے کی اجازت دی جائے۔کیونکہ ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ،ریلوے،اورجہازوں کے ذریعے سفری اجازت دے دی گئی ہے لیکن صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی لگائی ہوئی ہے،پبلک ٹرانسپورٹ،انٹرسٹی لانگ روٹس(بین الصوبائی روٹس)پرسفری پابندی کافیصلہ ہم سمجھتے ہیں کہ غیرقانونی اورآئین کے آرٹیکل 15اورآئین کے آٹیکل 18کی خلاف ورزی ہے۔اس لئے حکومت سندھ کاجاری کردہ نوٹیفکیشن (SOP)کوکالعدم قراردینے،اورانٹرسٹی لانگ روٹس(بین الصوبائی روٹس)پربسوں اور وینوں کوچلانے کی اجازت دی جائے۔سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکی جانب سے جنرل سیکریٹری حنیف خان مروت،روف خان نیازی،اخترسعیدخان،حاجی عاشیق،لالاظفرآخان نیازی اوردیگرپیش ہوئے