سپریم کورٹ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے، خالد مقبول صدیقی

سپریم کورٹ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے، خالد مقبول صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج بڑے دیہات کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اکثریت کے ساتھ سندھ پر حکومت کی جا رہی ہے، سندھ کے شہری علاقے پسماندگی کا شکارہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جعلی مردم شماری پر حکومت 12 سالوں سے حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے عوام کو پسماندگی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ گزشتہ 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -