منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10 گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونیو الے ملزمان میں بونیر تعلق رکھنے والا منشیات سمگلر بھی شامل ہے جو موٹر کار کے ذریعے منشیات سوات سمگلر کرنے کی کوشش کر رہا تھا،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر33 کلو گرام سے زائد چرس، ڈھائی کلو گرام ہیروئن، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اوراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونیو الی کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے پی اے ایف ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر323 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8 کلو گرام سے زائد چرس اورڈھائی کلو گرام سے زائدہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان اسماعیل ولد زربند سکنہ بو نیر اور سلطان ولد عبداللہ سکنہ فقیر کلے کو گرفتار کر لیا اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے شہر کے نواحی علاقے میں سرگرم مشہور منشیات فروش زبیر ولد وکیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور ایک عددرائفل بھی برآمد کی ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے کاروائی کے دوران دو ملزمان خالد ولد حیدر اور قسمت ولد اکبر کو گرفتار ان کے قبضے 7 کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ سردار علیشاہ نے شیر شاہ اور افسر علی کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لی ہے، اسی طرح تھانہ سربند پولیس نے چار ملزمان حبیب گل ولد واحد گل، ہارون ولد جان محمد، نادر ولد ناصر اور کاشف ولد جاوید حسین کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر ان کے قبضہ سے 13 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتارہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے