صوابی،7 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،10برآمد

صوابی،7 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،10برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس نے 7رکنی موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ 10عدد موٹرسائیکل برآمدکر لیا۔موٹرسائیکلوں کی چوری کے مختلف عوامی شکایات موصول ہو رہے تھے۔موٹرسائیکل چور گروہ میں سے کمسن دو چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے دیگر پانچ رکنی چور گینگ ملزمان حسن،عمیر،عبداللہ،جلال اور جواد کے پاس لاکر فی موٹرسائیکل 500روپے وصول کرتے تھے۔جبکہ ملزمان نے کچھ موٹرسائیکل کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے سپیئرپارٹس الگ کرتے تھے تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ جان شیرخان ساکن شوونڈ مناگئی نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ بعرض افطاری موبی لنک بنک کے اندر گیا بعد افطاری آکر دیکھا تو اسکا موٹرسائیکل 70 زیمکو بو کسی نامعلوم چوروں نے سرقہ کیا تھا۔ڈی پی او صوابی نے موٹرسائیکل چوروں کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کو ٹاسک سونپا۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان،سب انسپکٹر نذر محمد خان اور اے ایس آئی ضیاء الرحمن خان نے جدید خطوط کو بروئے کسر لاتے ہوئے علاقہ میں پتہ براری اور دیگر سورس کی بدولت کاروائی شروع کی،معلوم ہوا کہ دو کمسن چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا موٹرسائیکل چوری کرکے پھر 5رکنی ملزمان حسن سکنہ،عمیر ساکن غریب آباد صوابی،عبداللہ ساکن لختے چم مانیری بالا،جلال ساکن مانیری پایان اور جواد ساکن صوابی کو صرف 500روپے ہر فی موٹرسائیکل دیتے تھے۔ملزمان بالا ضکعی میں سرگرم تھے ان میں سے جواد مستری اور صوابی مردان روڈ پر ورکشاپ کے دکان بھی ہے۔وہاں یہ گروہ جمع ہوکر موٹرسائیکل چوری کرنے کی پلان بنا رہے تھے۔دوران تفتیش ملزمان سے 10 سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے مزید بھی تفتیش جاری ہیں