ٹانک، زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ضلعی انتظامیہ کا ناجائز کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، ٹرانسپورٹروں کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دینگے، اے سی اللہ نور شیرانی، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے بعد جنوبی وزیرستان کے ٹرانسپورٹروں کا کرائیوں میں کمی نہ کرنے اور زائد کرایہ وصولی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر اللہ نور شیرانی نے آج جنوبی وزیرستان کے مختلف ٹرانسپورٹ آڈوں کے دورے کرکے زیادہ کرایہ وصولی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی، اس موقع پر انھوں نے مکین، لدھا، سراروغہ سے بندوبستی ضلع ٹانک تک کرایوں کا شیڈول جاری کرکے ٹرانسپورٹروں کو اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کے بعد ٹرانسپورٹروں کو چاہیئے کہ وہ ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کریں، ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے