غیر متعلقہ فورم پر رابطہ کرکے حکومت نے محنت پرپانی پھیر دیا، فوزیہ صدیقی

غیر متعلقہ فورم پر رابطہ کرکے حکومت نے محنت پرپانی پھیر دیا، فوزیہ صدیقی

  

کراچی (این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہم کروڑوں روپے امریکا میں وکلا کو ادا کرتے رہے، وفاقی حکومت نے عافیہ سے متعلق غیر متعلقہ فورم پر رابطہ کرکے محنت پرپانی پھیر دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق ان کہ بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست گزار سے رحم کی اپیل کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا جبکہ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو پیش رفت رپورٹ سے عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ عافیہ صدیقی جس جیل میں ہے وہاں 600 قیدی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں،عافیہ کی جان کو خطرہ ہے، حکومت کچھ نہیں کررہی۔عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وفاق جو بھی کوششیں کر رہا ہے درخواست گزار کو آگاہ کرتے رہیں۔

فوزیہ صدیقی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -