پشاور،مختلف جرائم میں ملوث درجنوں گرفتار،51 موٹر سائیکل برآمد

پشاور،مختلف جرائم میں ملوث درجنوں گرفتار،51 موٹر سائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران رہزن گینگز کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 9 گروہوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی ہے، موٹر سائیکل چھیننے والے گینگز میں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں تین ریسیور بھی شامل ہیں جو ملزمان سے چھینے گئے اور مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں خرید کر چیسز نمبرات تبدیل کرانے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے، کریک ڈاون کے دران مجموعی طور پر51 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں،مسروقہ اور چھینے گئے موٹر سائیکل مالکان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران گاڑیوں کی چابیاں ان کو حوالہ کی گئیں، ملزمان میں سے کچھ کو پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران تفتیش ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر سائیکل سنیچنگ/ لفٹنگ میں ملوث گینگز کے خلاف بھر پور ایکشن لیا ہے جس کے دوران 9 گروہوں کا سراغ لگا کر مجموعی طور پر 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان سمیت مسروقہ موٹرسائیکل کی خرید و فروخت کرنے والے ریسور بھی شامل ہیں جو چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے، ملزمان میں سپیر پارٹس کی شکل میں موٹر سائیکل ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں، ماہ رمضان کے دوران ہونے والے کریک ڈاون کے دوران تھانہ پشتخرہ پولیس نے 6 ملزمان جنید ولد راحت،عمیر ولد عمر حیات ساکنان سفید ڈھیری،عثمان ولد گل خان،افتخار حسین ولد صادق حسین،اسلام اللہ ولد عبد الحنان اور عبد الوہاب ولد امیر زادہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے اور چوری کئے گئے 10 موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں، اسی طرح انٹی کار لفٹنگ سیل اور تھانہ غربی پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران دو ملزمان محمد حیات ولد محمد سید اور فاروق ولد سید غنی ساکنان باڑہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے12 عدد چوری شدہ مو ٹر سائیکل، تھانہ حیات آباد پولیس نے تین ملزمان ہارون ولد فضل سبحان سکنہ ہشتنگری،عبد الرزاق ولد خان شاہ سکنہ باڑہ اور ضابطہ ولد لطیف سکنہ شاگئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ 9 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں، اسی طرح تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے موٹر کار لفٹر سید محمد عرف بابو ولد ولی محمد سکنہ سوات اور موٹر سائیکل سنیچر ملزم شہاب ولد فقیر محمد سکنہ حسین چوک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 5 عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد موٹرکار جبکہ تھانہ آغامیر جانی شاہ پولیس نے ملزم سلمان ولد زیارت گل کو گرفتار کرکے کے قبضہ سے تین عددمو ٹر سائیکل برآمد کئے ہیں، اسی طرح گلبہار پولیس نے ملزم حمید عرف حمیدے ولدہادی اور عالمزیب ولد وزیر محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں، جاری کریک ڈاون کے دوران تھانہ انقلاب پولیس نے ملزم سکندر ولد مظفر کو گرفتار کر کے چار موٹر سائیکل، تھانہ ارمڑ پولیس نے تین ملزمان جمال ولد گوہر، یاسر ولد یونس اور عبداللہ ولد فضل الرحمان کو گرفتار کر کے تین عدد موٹر سائیکل جبکہ تھانہ چمکنی پولیس نے ایک ملزم عثمان ولد بہرامند کو گرفتار کر کے ا ن کے قبضہ سے دو عدد موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں، اسی طرح تھانہ تہکال پولیس نے ملزم داود ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے بعد ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کریک ڈاون کے دوران برآمد ہونے والے موٹر سائیکل مالکان کو چابیاں حوالہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملوث گیگز کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس میں کامیابی ملی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی اسی طرح جاری رہے گی