پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز، اموات ایک ہزار67

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز، اموات ایک ہزار67
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز، اموات ایک ہزار67

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 50 ہزار 694 ہو گئی ہے جبکہ 1067 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جاں بحق  ہو چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے  مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد 19924 ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اموات کی تعداد 365 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1326, پنجاب میں 18455, خیبر پختونخوا میں 7155, بلوچستان میں 3074, گلگت بلتستان میں 602  جبکہ آزادکشمیر میں 158ہوگئی ہے۔

 اسلام آباد میں کورونا وائرس سےاب تک 12افراد، پنجاب میں 310افراد, سندھ میں 336 افراد،خیبر پختونخوا میں365 افراد, بلوچستان میں 39افراد, گلگت بلتستان میں4افراد  جبکہ آزادکشمیر میں 1  شخص جاں بحق ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق صوبےمیں کورونا وائرس کے 340 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 7155 ہو گئی ہے جبکہ مزید 14 اموات کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 365 ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ٹویٹر اکاونٹ پرجاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں  صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئےکیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 18455 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 13 اموات کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 310 ہو گئی ہے۔

 

بی بی سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد 16 سے 30 برس کے درمیان ہے جبکہ بلوچستان میں 33 سے 45 برس کے افراد اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 ادارہ برائے قدرتی آفات کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں 85,بہاولنگر میں 62،بہاولپورمیں 156, بھکر میں 97,چکوال میں 30 ، چنیوٹ میں 46, ڈی جی خان میں 340, فیصل آباد میں 744، گوجرانوالہ میں 1151, گجرات میں 602, حافظ آباد میں 192, جھنگ میں 69, جہلم میں 177، قصور میں 209, خانیوال میں 38خوشاب میں 108, لیہ میں 60, لودھراں میں 143, منڈی بہاوالدین میں 170, میانوالی میں 40, ملتان میں 1313مظفر گڑھ میں 196, ننکانہ صاحبب میں 87، نارروال میں 102, اوکاڑہ میں 45، پاکپتن میں 41, راجن پور میں 51, راولپنڈی میں 1471, رحیمیارخان میں 211ساہیول میں 79, سرگودھا

میں 379, شیخوپورہ میں 283, سیالکوٹ میں 695, ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 37اور وہاڑی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 111ہوگئی ہے۔

صوبہ بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے 106 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل متاثرین کی تعداد 3074 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں کورونا سے مزید ایک شخص کے انتقال  کی بھی تصدیق کی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 21مئی کو صوبے میں کورونا کے 542 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 مثبت آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 724 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 39 ہو گئی ہے۔

ادھرآزاد کشمیر کے حکام کے مطابق اس خطے میں دو خواتین سمیت 14 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔

ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق ان تمام افراد میں کورونا وائرس پہلے سے متاثرہ افراد سے منتقل ہوا ہے۔ ڈاکٹر سعید کے مطابق ان متاثرہ افراد کے متعلقہ محلے سیل کر دیے گے ہیں۔

ان کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہوگئی ہے جو اس خطے کے کسی شہر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دوسری جانب میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں تین کا تعلق میرپور جبکہ دو کا کوٹلی سے ہے۔

ان کے مطابق میرپور کے تمام افراد میں پہلے سے متاثر ہونے والے افراد سے وائرس منتقل ہوا ہے جبکہ کوٹلی کے دو افراد نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے سفر کیا تھا۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطے کے 189 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں کل 4659 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 62 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

 محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق 21 مئی کو خطے میں 23 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 602 ہوگئی ہے۔
خیال رہے پاکستان میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں بڑی حد تک نرمی کی گئی ہے۔ متعددکاروبار کھل چکے ہیں، لوکل ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس اور اندرون ملک پروازوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

عید قریب ہونے کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے طبی حلقوں میں کورونا کا پھیلاو بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ حکومت نے عوام اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت نکلیں تاہم اس دوران احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری سے متعلق ہدایات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔