قاتلانہ حملہ،سابق کونسلر سیٹھ منیر جاں بحق،چیئرمین چک جھمرہ پریس کلب زخمی

قاتلانہ حملہ،سابق کونسلر سیٹھ منیر جاں بحق،چیئرمین چک جھمرہ پریس کلب زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چک جھمرہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پریس کلب چک جھمرہ میں ”پاکستان“ کے نمائندہ عمران رحمانی خطرناک مافیا کی نشاندہی کرنے پر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی کر دیئے گئے،جبکہ مافیا کی اندھا دھند فائرنگ سے سابق کونسلر سٹیھ منیر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، نمائندہ روزنامہ پاکستان عمران رحمانی پر قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے،تاہم ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جھمرہ پریس کلب عمران رحمانی نمائندہ روزنامہ پاکستان اپنے دفتر سے موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں گھر کے باہرکھڑے سابق کونسلر سیٹھ منیر سے دعا سلام کے بعد موٹر سائیکل پر ہی بیٹھے خیرو عافیت دریافت کرنے لگے کہ پیچھا کرتے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نا معلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی،گولیاں سیدھی عمران کے سامنے کھڑے سیٹھ منیر کے جسم میں پیوست ہو گئیں اور ایک گولی عمران رحمانی کی ران میں لگ کر آر پار ہوگئی،دونوں کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھمرہ منتقل کیا گیا،جہاں پر ڈاکٹرز نے فسٹ ایڈ کے بعد دونوں زخمیوں کو فیصل آباد منتقل کر دیا، شدید تشویشناک حالت میں سیٹھ منیر سابق کونسلر راستہ میں ہی دم توڑ گئے،جبکہ عمران رحمانی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا،جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور اور وقوعہ کا معائنہ کیا۔
قاتلانہ حملہ