اصل چینی چور عمران خان اور بزدار کا ذکر تک نہیں:شاہد خاقان

اصل چینی چور عمران خان اور بزدار کا ذکر تک نہیں:شاہد خاقان

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا پہ تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا پہ سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم عمران خان اوربزدار کا ذکر تک نہیں،ایک اور جھوٹی پریس کانفرنس میں عمران خان کی چوری چھپانے کی تفصیل بیان کی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار اصل چینی چور ہیں، انہیں گرفتا رکیاجائے،سچ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد کی اس وقت اجازت دی جب ملک میں چینی کی قلت تھی۔ انہوں نے کہاکہ سچ یہ ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت برھانے کی اجازت عمران خان اور ان کی کابینہ نے دی،سچ یہ ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی کابینہ کو بچانے کے لئے رپورٹ کا سرکس لگایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خا کو بچانے کے لئے ایف آئی اے اور حکومتی اختیار کا بدترین استعمال ہوا،رپورٹ پڑھنے کے بعد اور مشاورت کے ساتھ مسلم لیگ ن اگلے لاعمل کا فیصلہ کرے گی،پاکستان مسلم لیگ ن اتنی آسانی سے چینی چور وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دے گی۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -