شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ، مونس الہیٰ نے سفارشات کی حمایت کردی

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ، مونس الہیٰ نے سفارشات کی حمایت کردی

  

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ق چودھری مونس الہیٰ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی کیلئے سفارشات کی حمایت کرتا ہوں۔چودھری مونس الہیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کسی شوگر مل کی مینجمنٹ میں شامل ہوں اور نہ ہی کسی مل کے بورڈ کا حصہ ہوں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سٹہ بازی اور چینی کی قیمتوں میں ساز باز سے جوڑ توڑ روکنے کے لئے کمیشن کی سفارشات کی حمایت کرتا ہوں۔

مونس الہی

مزید :

صفحہ اول -