سپیشل خواتین کا ڈیٹا مرتب کر کے انکی دہلیز پر راشن پہنچائینگے،ثمینہ علوی

سپیشل خواتین کا ڈیٹا مرتب کر کے انکی دہلیز پر راشن پہنچائینگے،ثمینہ علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے ڈیٹا مرتب ہونے کے بعد ایسی خواتین کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جائے گا تاکہ ان دور دراز سے یہ راشن لینے میں پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ گھر کی کسٹوڈین ہونے کے ناطے کوروناوباء سے اپنے خاندان میں روک تھام یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کے ضمن میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ جمعرات کو خصوصی خواتین میں راشن بیگ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسروں کو اس وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔تقریب میں پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی، عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر مریم نے بھی شرکت کی۔خاتون اول نے پاکستان بیت المال کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء نے کب ختم ہونا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی خواتین بھی کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہیں تاہم حکومت ان کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ ہماری آبادی کا 20 فیصد ضعیف العمری یا جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد پر خصوصی توجہ دیں۔
خاتون اول

مزید :

صفحہ اول -