چیف جسٹس سپریم کورٹ کے مطابق کورونا ہے،مگر وزیر اعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں:مولا بخش چانڈیو

چیف جسٹس سپریم کورٹ کے مطابق کورونا ہے،مگر وزیر اعظم تسلیم کرنے کو تیار ...

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم عمران خان تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ ملک میں کورونا ہے وہ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر بات کو اناء کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر وقت اداروں سے محازا آرائی کے بیانات دیتے ہیں انھوں اداروں کو تسلیم کرکے انکا احترام کرنا چائیے انھوں نے کہا کہ ریاست کو وہ اقدامات کرنا چائیے جس سے ہر آدمی کی زندگی محفوظ ہو مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وزراء کچھ بیانات دیتے ہیں اور حکومتی موقف کچھ اور ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وائرس کیلئے اقدامات کئے اور مراد علی شاہ کے بہترین اقدامات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے مگر وفاق سندھ حکومت کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے ورنہ ملک میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -