صحت اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، عبدالوحید شیخ
میرپورخاص(بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی عطا کی گئی نعمتوں سے میں ایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکرڈاکٹر مبین میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد سے کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت جاری ہے مریضوں کا علا ج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مکمل حفاظتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس وقت تک میرپورخاص ڈویژن میں 2136کورونا کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 48مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے24مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں اس وقت تک میرپورخاص ڈویژن کے کورونا کے23مریض زیرعلاج ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص نے بتایاکہ ضلع میرپورخاص میں اس وقت تک کورونا کے1180مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے34مثبت آئے ہیں 14مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں 5مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال میرپورخاص میں اورایک مریض ایکسپو سٹی سینٹر کراچی میں زیرعلاج ہے جبکہ13مریض ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت زیرعلاج ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک میرپورخاص میں کورونا کا ایک مریض اپنی زندگی کی جنگ ہارچکا ہے۔کمشنر نے عوام کو پیغا م دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے لوگوں کو اس وبا سے بچنے کیلئے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے سماجی فاصلے سے ہی اس وبا سے بچاجاسکتا ہے۔