میئر سکھر کاشہر کے مختلف پارکس کا دورہ کاموں کا جائزہ لیا

میئر سکھر کاشہر کے مختلف پارکس کا دورہ کاموں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (بیورورپورٹ)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا‘ جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے یوسی چیئرمین عامر عمر بندھانی‘ وائس چیئرمین علی حسن میرانی و میونسپل افسران کے ہمراہ مختلف پارکس کا دورہ کیا‘ محمد بن قاسم پارک کے دورے کے موقع پر انہوں نے ٹھیکیدار سے تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔ میئر سکھر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جلد از جلد تفریحی اور صحتمند سرگرمیوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے لہٰذا کام معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ برق رفتاری سے مکمل کئے جائیں۔